ملازمین کو انڈسٹریز سے نہ نکالنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 4جون تک ملتوی

پیر 18 مئی 2020 16:18

ملازمین کو انڈسٹریز سے نہ نکالنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے ملزمالکان کے وکلا کو لاک ڈان کے دوران ملازمین کو انڈسٹریز سے نہ نکالنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست میں ترمیم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 4 جون تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں لاک ڈاؤن کے دوران ملازمین کو انڈسٹریز سے نہ نکالنے کے فیصلے کے خلاف ملزملکان کی دائردرخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کے حکومت فیکریٹری مالکان کو ریلیف دے رہی ہے یا نہیں جس پر ایڈیشل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ سندھ حکومت نے 20 فیصد اسکول فیس میں رعایت گھر اور دکان کے رینٹ میں ریلیف دیا ہے اور حکومت نے ڈیوٹی فیس میں بھی ریلیف دیا ہے، حکومت نے کافی فیکٹریوں کو کام کرنے کی اجازات بھی دے دی ہے جس پر ٹیکسٹائل کمپنی کے وکیل نے بتایا کے ٹیکسٹائیل کمپنیوں کا کام ہی ایکسپورٹ کا ہوتا ہے گڈز ٹرانسپورٹ بند ہے ہم ایکسپورٹ کسے کریں گیجب کمپنی کا سامان ایکسپورٹ نہیں ہوگا تو کمپنی کیسے کمائے گی اور ملازمین کو تنخواہ دے سکے گی جا پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کیگڈز ٹرانسپورٹ کھولی ہوئی ہے کام چل رہا ہے سندھ حکومت کے ریلیف آرڈیننس کے بعد درخواست غیر موثر ہوسکتی ہے، جس پر عدالت نے درخواستگزار ملزملکان کے وکلا کو درخواست میں ترمیم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 4 جون تک ملتوی کردی۔