بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ناقص و غیر معیاری خوراک کے تدارک اور عوام کو محفوظ اشیاء خوردنوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کاروائیاں جاری

پیر 18 مئی 2020 23:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2020ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ناقص و غیر معیاری خوراک کے تدارک اور عوام کو محفوظ اشیاء خوردنوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لییکاروائیاں جاری ہیں، بی ایف اے کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نقیب اللہ ناصر کی سربراہی میں کاسی روڈ، پٹیل روڈ،جان محمد روڈ اور خدائیداد روڈ میں معائنہ کے دوران پانچ سے زائد بیکرز اینڈ بیکنگ یونٹس اور ایک پکوان ھاؤس پر جرمانہ عائد کردیا۔

، بیکنگ پلانٹس کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال، اسٹوریج و بیکنگ ایریا میں گندگی،حشرات کی موجوگی، ملازمین کی ذاتی صفائی نہ ہونے جبکہ پکوان ھاؤس کے کچن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات اور نان فوڈگریڈ کلرز سمیت دیگر غیرمعیاری غذائی اجزاء کے استعمال پر کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

مزید برآں بی ایف اے معائنہ ٹیم نے علاقوں میں موجود جنرل سٹورز،ملک شاپس،ہول سیل ڈیلرزاور میٹ شاپس کے معائنے کے دوران متعدد مراکز سے زائد المیعاد اشیاء اور ممنوعہ و مضرصحت چائنیز نمک اور اور گٹکا پان پراگ قبضہ میں لے کر تلف کر دیا جبکہ دو ملک شاپس سے دودھ کے نمونے حاصل کر کے لیباٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے گئے۔

فوڈ اتھارٹی حکام نے متعدد مراکز کو وارننگ نوٹسز جاری کرتے ہوئے مراکز مالکان کو غذائی اشیاء کے معیار و تیاری حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق یقینی بنانے و صفائی کے نظام پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی جبکہ اس حوالے سے انہیں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے وضع کردہ خصوصی ہدایت نامہ بھی جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :