بغداد سے آنیوالے افراد کو ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انہیں عزت سے گھرا بھجوا دیاگیا ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 19 مئی 2020 17:05

بغداد سے آنیوالے افراد کو ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انہیں عزت سے گھرا بھجوا ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر)   بغداد سے آنیوالے 58افراد جن کو قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا تھا اور انہیں بہترین سہولیات مہیا کی گئی تھی جبکہ ان کے ٹیسٹ لاہور بھجوائے گے جہاں سے وہ منفی آئے جن کو آج عزت سے ان کے گھر بھجوا دیاگیا تا کہ وہ آنیوالی عید اپنے بچوں کے ساتھ ان کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بتایا کہ ہمارے پاس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں پچیس افراد جن کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے وہ داخل ہیں جبکہ ان کا بہترین علاج کیا جارہا ہے ان کے ٹیسٹ لاہور دوبارہ بھجوا دیئے گئے ہیں اگر وہ منفی آتے ہیں تو ان کو بھی گھر بھجوا دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :