مسلم لیگ (ن) ملک کے کمزور طبقوں کے ساتھ کھڑی ہے،شبینہ زکریا بٹ

منگل 19 مئی 2020 23:11

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2020ء) خاتون مسلم لیگی رہنما وسابق ایم پی اے شبینہ زکر یا بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملک کے کمزور طبقوں کے ساتھ کھڑی ہے ہم شریف برادران اورخواجہ محمد آصف کی خصوصی ہدایات پر کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون سے پریشان بے روزگار پسے طبقے کی ہرلحاظ سے مددکررہے ہیں اوران کی پریشانیوں میں برابر کے شریک ہیں مشکل کے وقت ہمیشہ عوام ہمیں ساتھ پائیں گے ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنی رہائش گاہ پر مستحق خاندانوں میں راشن ،کپڑے اوردیگر اشیائے ضروریہ تقسیم کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران شخصیات نہیں پوری پارٹی کا نام ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں پروفیسرمشرف سمیت عمران خان کی تمام تر سیاسی انتقامی پالیسیوں سے شریف برادران ختم ہوئے نہ ہی ان کی پارٹی مگر موجودہ حکومت اورحکمران ضرور عوام کے سامنے ایکسپوز ہوئے اب ملک کو اصل قیادت کی ضرورت ہے اورشریف برادران عوام کی آواز لہذا سیاسی جماعت صرف اورصرف مسلم لیگ (ن) ہے جس پر عوام ہمیشہ سے اعتماد کرتے آئے ہیں شبینہ زکریا کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے انتظامی مشینری کو اپوزیشن کے خلاف جنگ کی مشین بنادیا ہے جس سے ہمیں ڈرایاجارہا ہے کہ بولو گے تو نیب پکڑ لے گا۔