پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں بڑے ملک ہونے کے باوجود کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،

وباء پر قابو پانے کے لئے قومی ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے، وفاق صوبے عسکری ادارے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں، صحت کے اداروں میں کام کرنے والے فرنٹ لائنز ہیلتھ ورکرز کو ’’وی کیئر‘‘ مہم کے تحت تربیت دی جارہی ہے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا ویڈیو لنک پر جنیوا میں 73 ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے خطاب

منگل 19 مئی 2020 23:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں بڑے ملک ہونے کے باوجود کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وباء پر قابو پانے کے لئے قومی ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے، وفاق صوبے عسکری ادارے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، صحت کے اداروں میں کام کرنے فرنٹ لائینز ہیلتھ ورکرز کو وی کیئر مہم کے تحت تربیت دی جارہی ہے۔

یہ بات انہوں نے ویڈیو لنک پر جنیوا میں 73 ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ عالمی ادارہ صحت کی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کی کارروائی تاریخ میں پہلی بار آن لائن ہو رہی ہے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر طفر مرزا نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی بہترین حکمت عملی سے کورونا وباء پر بڑی حد تک قابو پایا گیا ہے، کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے اس وباء سے نمٹ سکتے ہیں، کورونا وباء سے پاکستان سمیت تمام ممالک کو چیلنجز کا سامنا ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں بڑے ملک ہونے کے باوجود کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وباء پر قابو پانے کے لئے قومی ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق صوبے عسکری ادارے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عملی اقدامات رہے ہیں، صحت کے اداروں میں کام کرنے فرنٹ لائنز ہیلتھ ورکرز کو ’’وی کیئر‘‘ مہم کے تحت تربیت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی آگہی کے لئے میڈیا پر بھر پور مہم جاری ہے، عوام کی آگہی کے لئے فوری طور پر ہیلتھ ہیلپ لائن قائم کی گئی، ٹریسنگ ٹیسٹنگ اینڈ کورنٹاین کی قومی پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی رہنماؤں کے ساتھ ہم آواز ہو کر کورونا وائرس کی مفت ویکسین کی سب لوگوں کو فراہمی یقینی بنانے پر زوردیا ہے۔