مکّہ میں گزشتہ روزہونے والے قتل کا معمہ حل ہو گیا
نوجوان نے سگریٹ پینے سے منع کرنے پر ساتھی کو قتل کیا تھا
محمد عرفان بدھ 20 مئی 2020 11:03
(جاری ہے)
اس شخص کے ہاتھ میں ایک بیگ بھی تھا۔
چند منٹوں بعد یہ شخص باہر آیا تو اس کے کپڑوں پر خون کے دھبے نظر آ رہے تھے۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی کرنے کے بعد اسے اگلے چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا جو کہ قریبی علاقے میں ہی رہائش پذیر ہے۔ پولیس کے مطابق قاتل سعودی شہری ہے۔ تفتیش کے دوران اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ 30 سالہ قاتل نوجوان نے بتایا کہ وہ 47 سالہ مقتول کے ساتھ ہوٹل کے کمرے میں ہی مقیم تھا۔ چند روز قبل وہ کمرے کی بالکونی میں کھڑا سگریٹ پی رہا تھا، جس پر اس کا ساتھی اسے بُرا بھلا کہنے گا۔ دونوں میں جھگڑا بڑھ گیا تو نوجوان اسی وقت ہوٹل چھوڑ کر چلا گیا۔ مگر اس کے غصے کی آگ ٹھنڈی نہ ہوئی تو وہ واردات کے روز صبح ساتھی کے کمرے میں آیا اور اس پر خنجر کے کئی وار کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ ملزم کو مزید تفتیش کی غرض سے استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل مدینہ منورہ پولیس نے چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 20 پاکستانیوں پر مشتمل ایک بڑے گینگ کو گرفتار کیا تھا جو مجموعی طور پر 90 لاکھ 70 ہزار مالیت کی ہائی وولٹیج کیبل چوری کر چکے تھے۔ یہ گروہ حکومتی پراجیکٹس کی سائٹس کے علاوہ نجی پراجیکٹس سائٹس سے بھی لاکھوں ریال کی کیبل چوری کر چکا تھا۔ یہ گروہ وارداتوں کے دوران وہاں موجود چوکیداروں اور سیکیورٹی گارڈز پر بھی حملے کرتا تھا اور انہیں رسیوں سے باندھ کر تشدد کرتا تھا۔ اس پاکستانی گینگ نے مدینہ کے علاوہ ینبع، مکہ مکرمہ، جدہ، طائف اور حائل میں مجموعی طور پر 21وارداتیں انجام دی تھیں۔ یہ ڈکیت گینگ اس قدر خوفناک تھا کہ انہوں نے لُوٹی گئی رقم کی تقسیم کے معاملے پر اپنے ہی ایک ساتھ کوقتل کر نے کے بعد اس کی لاش جلا کر دفن کر دی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.