پہلی مرتبہ کائبور کے مقابلے میں کم ریٹ پر دو سو ارب روپے سکوک بانڈز کے زریعے اکٹھے کئے گئے، حفیظ شیخ

وزارت خزانہ،ڈیٹ آفس، ایس ای سی پی، مرکزی بنک اور سٹاک مارکیٹ کی مشترکہ کاوش سے لین دین کو ستر فیصد تک اضافی سبسکرائب کیا گیا، بیان

بدھ 20 مئی 2020 13:42

پہلی مرتبہ کائبور کے مقابلے میں کم ریٹ پر دو سو ارب روپے سکوک بانڈز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہاہے کہ پہلی مرتبہ کائبور کے مقابلے میں کم ریٹ پر دو سو ارب روپے سکوک بانڈز کے زریعے اکٹھے کئے گئے۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئٹ میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہاکہ پہلی مرتبہ کائبور کے مقابلے میں کم ریٹ پر دو سو ارب روپے سکوک بانڈز کے زریعے اکٹھے کئے گئے، سٹاک ایکسچینج میں مسابقتی بک بلڈنگ کے نتیجے میں اٹھارہ ارب روپے کی بچت کی گئی ۔

مشیر خزانہ نے کہاکہ وزارت خزانہ،ڈیٹ آفس، ایس ای سی پی، مرکزی بنک اور سٹاک مارکیٹ کی مشترکہ کاوش سے لین دین کو ستر فیصد تک اضافی سبسکرائب کیا گیا ۔مشیر خزانہ نے کہاکہ وزارت خزانہ کے ڈیٹ آفس، ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔