سینئر ڈپٹی میئر اعظم خان نے میئر اسلام آباد کا اضافی چارج لے لیا

بدھ 20 مئی 2020 16:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) سینئر ڈپٹی میئر اعظم خان نے میئر اسلام آباد کا اضافی چارج لے لیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے تمام ڈائریکٹرز کی میٹنگ طلب کی جس میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن (ایم سی آئی) کے تمام ڈائریکٹرز نے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی میئر سیّد ذیشان علی نقوی اور ساجد عباسی ممبر ایم سی آئی بھی اجلاس میں موجود تھے۔

ایم سی آئی ترجمان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق بدھ کو سینئر ڈپٹی میئر اعظم خان نے میئر اسلام آباد کا اضافی چارج سنبھالنے کے بعد تمام ڈائریکٹرز کی میٹنگ طلب کی جس میں میں ایم سی آئی کے تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی اور اپنے اپنے ڈائریکٹوریٹ کے حوالہ سے ایکٹنگ میئر کو بریفنگ دی۔ اعظم خان نے کہا کہ میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو معطل کیا گیا ہے جبکہ ایم سی آئی کے تمام معاملات اسی طرح چلیں گے جیسے پہلے چلتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کیں کہ عیدالفطر کے موقع پر تمام ڈائریکٹرز اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایم سی آئی کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اس حوالہ سے ہمارا تعاون ہر طرح سے آپ کے ساتھ ہو گا اور ہم نے مل کر اس تاثر کو مسترد کرنا ہے کہ میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی معطلی کے بعد ایم سی آئی کے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی بہت ضروری ہے اس لئے تمام ڈائریکٹرز دل لگا کر کام کریں اور اسلام آباد کے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ڈپٹی میئر سیّد ذیشان علی نقوی نے کہا کہ ہم نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بہت کام کیا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں جتنا کر سکتے تھے اس سے بڑھ کر کیا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے۔

متعلقہ عنوان :