فرانس،اسکول کھولنے کے ایک ہفتے بعد کورونا وائرس کے 70نئے کیسز رپورٹ

اس طرح کا واقع پیش آنا نا گزیر ہے، تمام متاثرہ اسکولوں کو دوبارہ بند کر دیا جائے گا، وزیر تعلیم

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 20 مئی 2020 16:53

فرانس،اسکول کھولنے کے ایک ہفتے بعد کورونا وائرس کے 70نئے کیسز رپورٹ
فرانس(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20مئی2020ء) چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ اس وقت دنیا بھر میں جاری ہے۔ فرانس بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگیا تھا جس کے بعد فرانس کی حکومت نے مکمل لاک ڈاؤن کی حکمت عملی پر عمل کیا تھا۔ دو مہینوں کے لاک ڈاؤن کے بعد گزشتہ ہفتے فرانس حکومت نے لاک ڈاؤن ختم کرتے ہوئے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد اب مقامی میڈیا پر بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اسکول کھولنے کے بعد مزید 70 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسا واقع پیش آنا نا گزیر ہے، تمام متاثرہ اسکولوں کو دوبارہ بند کر دیا جائے گا۔ تاہم دوسری جانب وزیر تعلیم کی جانب سے اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ 1۔

(جاری ہے)

4 ملین بچے اسکولوں میں واپس گئے تھے جن میں سے 70 افراد میں کورونا وائرس دوبارہ داخل ہوا ہے، یہ ایک بہت کم تعداد ہے۔ بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ ان تمام اسکولوں کو بند کر دیا جائے گا جو متاثر ہو گئے ہیں۔

فرانس میں اگر مجموعی کیسز کی تعداد کی بات کی جائے تو فرانس میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 80 ہزار افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ 28 ہزار سے زیادہ افراد کورونا کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ فرانس سمیت دیگر یورپی ممالک جیسے کہ جرمنی ، ڈنمارک ، ناروے اور پولینڈ شامل نے لاک ڈاؤن اقدامات ختم کرنا شروع کردیئے ہیں ، اگرچہ بہت سے لوگوں نے خبردار کیا ہے کہ اس عمل کو آہستہ اور قریب سے مانیٹر کیا جائے گا۔

تاہم لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم کرنے کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی تمام ممالک کو خبردار کر دیا گیا تھا کہ کسی قسم کی جلد بازی نہ کی جائے کیونکہ کورونا وائرس کو تب تک ختم نہیں کیا جا سکتا جب تک اس کی ویکسین تیار نہ ہو جائے۔ خیال رہے کہ ڈنمارک گزشتہ ماہ اسکولوں کو دوبارہ کھولنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا تھا جس کے بعد دیگر ممالک نے بھی اس اقدام کی پیروی کی ہے۔