بدین،کرونا وائرس کا مذید ایک مریض جان بحق.سرکاری ہسپتالوں میں طبی خدمات سرانجام دینے والے پی پی ایچ آئی کے آٹھ ملازمین کرونا وائرس کا شکار

بدھ 20 مئی 2020 23:27

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) کرونا وائرس کا مذید ایک مریض جان بحق.سرکاری ہسپتالوں میں طبی خدمات سرانجام دینے والے پی پی ایچ آئی کے آٹھ ملازمین کرونا وائرس کا شکار ضلع بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 34 ہو گئی جبکہ جان بحق مریضوں کی تعداد دو ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ضلع بدین میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے آضافہ کرونا وائرس میں مبتلہ اور کراچی کے ہسپتال میں زیرعلاج گولارچی کے چک 5 کے یاسین آرائیں گزشتہ روز کراچی میں جان بحق ہو گے مرحوم کو کھور واہ تھانہ کی حدود کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا نمازہ جناز اور تدفین کی آدائیگی کرونا وائرس پروٹوکول اور ایس او پیز کے تحت پولیس کی نگرانی میں کی گئی. جبکہ محکمہ صحت کے زرائع کے مطابق ضلع بدین کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں طبی خدمات سرانجام دینے والے پی پی ایچ آئی کے ملازمین کے لئے گئے کرونا وائرس ٹیسٹ میں سے آٹھ ملازمین کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آئی ہے جن ملازمین کی رپورٹ پازیٹو آئی انہوں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل بدین کے ڈی ایچ کیو انڈس ہسپتال کے شبعہ ارتھوپیٹک کے ڈاکٹر علی رضا بھٹی بھی کرونا وائرس میں مبتلہ ہو چکے ہیں. ضلع بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 34 جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے اس سے قبل کرونا وائرس کا شکار ٹنڈو غلام علی کے ڈاکٹر آثار آرائیں جان بحق ہو چکے ہیں گزشتہ روز چک 5 کے جان بحق ہونے والے یاسین آرائیں کے بعد ضلع بدین میں کرونا وائرس میں مبتلہ جان بحق ہونے والے مریض کی تعداد دو ہو گئی ہی.