گوادر،دشت میں کنواں میں بے ہوش شخص کو بچانے والے 4افراد خود موت کا شکار ہوگئے

جمعرات 21 مئی 2020 00:12

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2020ء)دشت کے علاقے میں کنواں میں بے ہوش شخص کو بچانے والے افراد خود موت کا شکار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

دم گٹھنے سے چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،آمدہ اطلاعات کے مطابق دشت بشولی کنربازار میں ایک شخص جانیٹر لیکر کنواں کے اندر چلاگیا جہاں انہوں نے جرنیٹر اسٹارٹ کی جس سے کنواں میں دھواں بھر گیا اور وہ بے ہوش ہوگیا جبکہ اس کو بچانے کے لیئے کنواں میں چھلانگ لگانے والے تین افراد بھی موت کا شکار ہوگئے ،مرنے والوں میں درجان ولد امام بخش ،یحی ولد الہی ،لطیف ولد امام بخش اور عبدالمالک ولد خدا داد شامل ہیں ،واقعہ پیر کے روز مغرب کی نماز سے قبل پیش آیا ہے ۔