وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات،

خطے کی مجموعی صورتحال اور کورونا کے حوالے سے اقدامات کاجائزہ لیا گیا

جمعرات 21 مئی 2020 00:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی س میں خطے کی مجموعی صورتحال اور کورونا کے حوالے سے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔بدھ کو وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم ملاقات کی ہے، اس ملاقات کے دوران ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دوران ہونے والی ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور کورونا کے حوالے سے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔وزیراعظم ہاؤس کے مطابق اس اہم ملاقات کے دوران ملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔