
بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا ایشیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا
بھارت میں کرونا وائرس کا انتہائی تیزی سے پھیلائو، ایک دن میں ریکارڈ 5611 کیسز ، متاثرین کی مجموعی تعداد 106750 تک پہنچ گئی
محمد علی
بدھ 20 مئی 2020
22:49

(جاری ہے)
اس سے ایک دن پہلے 4970 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 140 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
بھارت میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ریاست مہاراشٹرمتاثرہوئی ہے جہاں مجموعی کیسز کا ایک تہائی حصہ کا ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4083 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ریاست میں متاثرین کی مجموعی تعداد 37136 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے مہاراشٹر میں 1325 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ بھارت اب مہلک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا ایشیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ ترکی مہلک وبا سے زیادہ متاثرہ ایشیائی ملک ہے، جبکہ اس کے بعد ایران اور پھر بھارت کا نمبر آتا ہے۔ تینوں ممالک میں کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہے۔ جبکہ دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اب تک 3 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے، جبکہ تقریباً 20 لاکھ افراد صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
پوتین اورٹرمپ فون کال کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
-
برطانوی جیٹ ایف 35 طیارہ سترہ دنوں سے کیرالہ میں پر اسرار طور پر پھنس کر رہ گیا
-
عمان نے بینک کے ذریعے رقم ٹرانسفر کرنے کے قوانین میں تبدیلی کردی
-
غزہ ، امریکی کنٹریکٹرزکا بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پرگولیاں چلانے کا انکشاف
-
بنگلہ دیش ، عدالت نے مفرور وزیر اعظم حسینہ واجد کو چھ ماہ قید کی سزا سنا دی
-
ایران پر ایٹم بم کے تبصرے کے بعد ہیروشیما کے میئرکی ٹرمپ کو دورے کی دعوت
-
امریکا آنے والوں کیلئے نئی وارننگ،ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا نیا قانون نافذ
-
سعودی عرب نے ایرانی حجاج کی واپسی کا عمل مکمل کر لیا
-
سعودی پٹرولیم کمپنی آرامکو کا ایل پی جی اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
-
موت کے بعد دوبارہ جنم لینے کا ارادہ رکھتا ہوں،دلائی لامہ
-
اننت امبانی ریلائنس انڈسٹریز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر
-
اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لئے ضروری شرائط پر اتفاق کر لیاہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.