دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی، مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ گئی
جمعرات 21 مئی 2020 11:30
(جاری ہے)
امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15لاکھ 93 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، امریکہ میںگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید1561 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 95 ہزار ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے باعث امریکہ اب دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک میں وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1593039تک پہنچ گئی ہے۔ امریکہ اس کے بعد سب سے زیادہ مریض روس، برازیل اور برطانیہ میں ہیں۔ادھر طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں سال رواںکے آخر تک کورونا وائرس سے 40 ہزار ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔ جنوبی افریقہ میں اب تک کورونا وائرس کے 18000 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث339 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ دریں اثناء چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق گزشتہ روز کورونا وائرس کے دو نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ چین میں مہلک کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 82967 ہے جبکہ اس سے 4634 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 106000 نئے کیس درج کئے گئے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس سے بری طرح متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے اور ملک میں ایک دن میں 20 ہزار نئے مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ انڈونیشیا میں ایک دن میں 700 نئے افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد یہ خدشات بڑھ گئے ہیں کہ ملک میں وبا ابھی تک اپنے عروج پر نہیں پہنچی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس سے تین لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ، برطانیہ اور اٹلی کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات فرانس میں ہوئی ہیں۔ ادھر بھارت میں کوروناوائرس کے ایک دن میں ریکارڈ 5609 کیس سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 112359 تک پہنچ گئی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.