دنیا بھر میں اپنی خوشبو اور منفرد ذائقے کے حامل پاکستانی آم کی برآمد بڑھا کر کثیر زر مبادلہ حاصل کیا جا سکتاہے ، ماہرین زراعت

جمعرات 21 مئی 2020 15:05

دنیا بھر میں اپنی خوشبو اور منفرد ذائقے کے حامل پاکستانی آم کی برآمد ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) جامعہ زرعیہ فیصل ۱ٓباد کے ماہرین زراعت نے کہاہے کہ پاکستانی آم دنیا بھر میں اپنی خوشبو ، لذت اور منفرد ذائقے کی وجہ سے بے انتہا پسند کئے جاتے ہیں جن کی برآمد کوبڑھا کر ملک کیلئے کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہاکہ چین کی طرح پاکستان کی زرعی یونیورسٹیز میں بھی ملکی سطح پر زرعی مارکیٹنگ، زرعی آبپاشی، فرٹیلائزر، زرعی مداخل، گندم کی امدادی قیمت سفارش کرنے اور بین الاقوامی تجارت کے خدوخال کو حقائق پر مبنی معلومات کی روشنی میں ترتیب دینے کیلئے نیشنل پالیسی سنٹر کا قیام عمل میں لایا جانا چاہئے تاکہ تجارتی پیمانے کو پاکستان کے حق میں برقرار رکھتے ہوئے ملک کے برآمدی تاجروں اور کسانوں کے ساتھ ساتھ صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔