آئی سی ای میں روئی کے نرخوں میں 1 فیصد کمی

جمعرات 21 مئی 2020 15:11

آئی سی ای میں روئی کے نرخوں میں 1 فیصد کمی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں 1 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی جس کی وجہ مستقبل کی غیر یقینی طلب کے باعث کاشتکاروں کی جانب سے تیز فروخت ہے۔

(جاری ہے)

ایکسچینج میں روئی کے جولائی کے لیے وقفے کے بعد سودے 0.87 سینٹ (1.5 فیصد) گر کر 58.33 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔مارکیٹ میں روئی کی کل 21380 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 5307 کم ہیں۔

متعلقہ عنوان :