ڈپٹی کمشنر جہلم اور چوہدری ظفر اقبال کے مشکور ہیں جنہوں نے روہتاس روڈ کا سیوریج کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر شروع کروایا،نعیم احمد بھٹی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 21 مئی 2020 16:52

ڈپٹی کمشنر جہلم اور چوہدری ظفر اقبال کے مشکور ہیں جنہوں نے روہتاس روڈ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) روہتاس روڈ جو کہ کافی عرصہ پہلے تعمیر ہوئی تھی آج وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے جس پر جہلم کے ممتاز سماجی و سیاسی رہنما نعیم احمد بھٹی نے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال سے اس کو تعمیر کروانے کا مطالبہ کیا ہے جس پر رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال اور ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے ترجیحی بنیادوں پر اس کا سروے کروا کر سڑک دونوں اطراف پانی کی نکاسی کے لیے نالے بنانے کی حکمت عملی تیار کروائی جبکہ پہلے سے موجود نالوں کی جو کہ بند تھے جس کیوجہ سے سڑک پر پانی کھڑا ہوتا تھا اور لوگوں کے لیے عذاب کا منظر پیش کرتا تھا اس کی صفائی شروع کروا دی گئی ہے جبکہ رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے کہا کہ ہماری حکومت پنجاب میں میگاپراجیکٹ مکمل کروانا چاہتی ہے تا کہ لوگوں کا اس کا اجتماعی فائدہ ہو نعیم احمد بھٹی نے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال اور ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کا اس اچھے اقدام پر شکریہ ادا کیا۔