وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا گوجرانوالہ میںایک انسٹی ٹیوٹ کو شاہین رضا شہید کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان
وزیراعلیٰ آفس میں رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا شہیدکے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی شرکت وزیر اعلی عثمان بزدار اورشرکاء کا شاہین رضاکے کورونا کے باعث انتقال پراظہار افسوس، سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت شاہین رضا شہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی، کوروناسے شہید ہونیوالے دیگر افراد کے ایصال ثواب کیلئے بھی دعائے مغفرت کی گئی
جمعرات 21 مئی 2020 19:00
(جاری ہے)
تحریک انصاف کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کی جانب سے بھی شاہین رضا شہید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گوجرانوالہ میںایک انسٹی ٹیوٹ کو شاہین رضا شہید کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شاہین رضا شہید نے ہر موقع پر پارٹی کی بھر پور نمائندگی کی۔صوبائی پارلیمانی پارٹی شاہین رضا شہید کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں،ہمارے دکھ سکھ سانجھے ہیں۔میں نے جب بھی گوجرانوالہ کا دورہ کیاشاہین رضا شہید ہمیشہ پیش پیش رہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ شاہین رضا کے انتقال پر دلی دکھ ہوا ہے۔ شاہین رضا شہید نے بہادری کے ساتھ کورونا کا مقابلہ کیا۔انہوںنے کہا کہ شاہین رضا شہید پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھیں-شاہین رضا شہیدکا جدا ہونابڑا صدمہ ہے ۔ پارٹی ایک مخلص اور دیرینہ ساتھی سے محروم ہو گئی ہے -انہوںنے کہا کہ شاہین رضا شہیدجمہوری اقدارکی علمبردار تھیں۔ شاہین رضا شہید کی پارٹی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا-صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ شاہین رضا شہید انتہائی محنتی اوردرد دل رکھنے والی پارلیمنٹرین تھیں۔قانون سازی کے حوالے سے بھی شاہین رضا شہیدنے بڑھ چڑھ کرکردارادا کیا۔پنجاب اسمبلی میں شاہین رضا شہید کی خدمات کے اعتراف میں قرارداد پیش کی جائے گی۔صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا کہ شاہین رضا شہید پارٹی کی دیرینہ ورکرتھیں۔کورونا سے نمٹنے کی مہم میں بھی وہ سب سے آگے تھیں۔کورونا کے خلاف قومی فرض کی ادائیگی میںشاہین رضا نے شہادت کا رتبہ پایا ہے۔ خواتین اراکین اسمبلی نے کہا کہ شاہین رضا شہید نے اپنی زندگی پارٹی کے لئے وقف کررکھی تھی۔شاہین رضا شہیدانتہائی قابل اورمحنتی پارلیمنٹرین تھیں۔صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے شاہین رضا شہیدا ور دیگر شہداء کیلئے دعا کرائی۔ صوبائی وزراء راجہ بشارت،میاں محمو دالرشید،پیر سید سعید الحسن شاہ،کرنل (ر) محمد انور،اراکین پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ،مامون تارڑ، مسرت جمشید چیمہ،عظمی کاردار،سعدیہ سہیل رانا،سمیرااحمد،زینب عمیر،طلعت فاطمہ،زارا نقوی،ام النبین،نیلم حیات،تحریک انصاف بہاولپور کی سمیرا ملک،گوجرانوالہ سے ٹکٹ ہولڈر رانا بلال اعجاز،احمد چٹھہ اوردیگر شخصیات نے دعائیہ تقریب میںشرکت کی ۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
-
ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے.محمد اورنگزیب
-
فارمی چوزے کی افغانستان کو ایکسپورٹ میں کمی کے مقامی مارکیٹ پر مثبت اثرات سامنے آنے لگے
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
9 مئی کے ذمہ دار وہ ہیں جن لوگوں نے رینجرز کے یونیفارم میں عدالتی احاطے میں عمران خان پر حملہ کیا
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس، احتساب عدالت نے صدر زرداری کے خلاف کارروائی روک دی
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
-
سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.