․خانیوال، برائلر مرغی کی باقیات،تیزاب سے کوکنگ آئل تیار کرنے والی فیکٹری سے 3 ہزار لٹر مضر صحت آئل برآمد، فیکٹری مالک گرفتار

جمعہ 22 مئی 2020 16:19

․خانیوال، برائلر مرغی کی باقیات،تیزاب سے کوکنگ آئل تیار کرنے والی ..
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم نے نواحی چک 109پندرہ ایل میں بڑی کارروائی کرکے برائلر مرغی کی باقیات اور تیزاب سے کوکنگ آئل تیار کرنے والی فیکٹری سے 3 ہزار لٹر مضر صحت کوگنگ آئل قبضہ میں لے کر اپنی نگرانی میں تلف کرادیا۔کارروائی حساس اداروں کی نشاندہی پر رات گئے کی گئی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کے بارے بتایا کہ باقیات سے بڑی مقدار میں مضر صحت کوکنگ آئل تیار کیا جارہا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ موقع پر شریف عبداللہ نامی فیکٹری کا مالک بھیگرفتار کرلیا گیا جو مضر صحت آئل تیار کرنے کے لیے باقیات جھنگ، چنیوٹ،گوجرہ اور میاں چنوں سے خریدتا اور تیار شدہ مضر صحت کوکنگ آئل ہائے ویز پر ہوٹلوں اور پنجاب کے مختلف شہروں میں سپلائی کرتا تھا ۔

متعلقہ عنوان :