پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا پی آئی اے جہاز کے المناک حادثہ میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

جمعہ 22 مئی 2020 16:22

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا پی آئی اے جہاز کے المناک ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی آئی اے جہاز کے المناک حادثہ میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی آئی میجر جنرل بابر افتخار کے ٹویٹ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشکل کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کی۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت دی کہ پاک فوج سول انتظامیہ کو امدادی اور ریسکیو آپریشن میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے۔