سرکاری باردانہ لیکر گندم واپس نہ کرنے والے 6کاشتکاروں پر مقدمات درج

جمعہ 22 مئی 2020 21:19

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) سرکاری باردانہ لیکر گندم واپس نہ کرنے والے 6کاشتکاروں پر مقدمات درج ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے غیر قانوی طور پر گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کیلئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو سختی سے ہدایات جاری کیں ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ضلع بھر کے گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈائون میں مزید سختی لانے کا احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کاشتکاروں نے سرکاری طور پر باردانہ حاصل کیا ہے وہ قانوناً ذخیرہ شدہ گندم سرکاری گوداموں میں جمع کروائیں بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ انکے خلاف مقدمات بھی درج کروائے گی اور انکی تمام گندم ضبط کر لے گی اور پنجاب ہورڈنگ آرڈی نینس 2020کے تحت ان کو ادائیگی بھی نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے تمام کاشتکاروں ، غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو بھی خبردارکیا کہ وہ تمام ذخیرہ کی گئی گندم سرکاری سنٹروں پر لا کر سرکاری ریٹ پر فروخت کر دیں بصورت دیگرانکے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :