عید الفطر پر شہر کی سڑکوں پر معمولی وائلیشنز پر چالان نہیں ہونگے، سی ٹی او لاہور

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 مئی 2020 19:25

عید الفطر پر شہر کی سڑکوں پر معمولی وائلیشنز پر چالان نہیں ہونگے، سی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) عید الفطر پر شہر کی سڑکوں پر معمولی وائلیشنز پر چالان نہیں ہونگے، سی ٹی او لاہور کیپٹن سید حماد عابد ، ون ویلنگ ، ریس لگانے والوں اور تیز رفتاری کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،ان خیالات کا اظہار سی ٹی او لاہور کیپٹن سید حماد عابد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عید کی چھٹیوں میں والدین بچوں کو بلا ضرورت سٹرکوں پر مت آنے دیں، سی ٹی او کی اپیل سٹی ٹریفک پولیس کی طرف لاہور شہر کے باسیوں کے لئے خوشخبری عید الفطر پر شہر کی سڑکوں پر معمولی وائلیشنز پر چالان نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

سی ٹی او لاہور کیپٹن سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ ون ویلنگ ، ریس لگانے والوں اور تیز رفتاری کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔سنگین وائلیشنز کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ سی ٹی او نے والدین کواپیل کی کہ عید کی چھٹیوں میں والدین بچوں کو بلا ضرورت سٹرکوں پر مت آنے دیں۔

متعلقہ عنوان :