کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے رورل ہیلتھ سنٹرز اور ہسپتالوں میں ماسک اور حفاظتی کٹس کی تقسیم

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 مئی 2020 19:34

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے رورل ہیلتھ سنٹرز اور ہسپتالوں میں ماسک اور ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے رورل ہیلتھ سنٹرز اور ہسپتالوں میں ماسک اور حفاظتی کٹس کی تقسیم تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے چیف کنلسٹنٹ پلمونالوجسٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے ڈاکٹر عامر سلطان کے ہمراہ آر ایچ سی ڈومیلی فاخر جیلانی ہسپتال میں حفاظتی کٹس سرجیکل ماسک این95ماسک اور ہینڈ سینٹائزرز ڈاکٹر شبیر اعوان اور متعلقہ ڈاکٹرز کے حوالے کیے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ملک کے نامور پلمونالوجسٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمان اور ان کی ٹیم کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے حفاظتی کٹس اور کرونا کے خلاف جہاد کے لیے انسٹرومنٹس فراہم کیے جو کہ قابل تحسین ہے۔

متعلقہ عنوان :