ایئر کریش ایفکٹیز ایسوسی ایشن کا پی آئی اے کے طیارے کے حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 23 مئی 2020 00:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) ایئر کریش ایفکٹیز ایسوسی ایشن (اے سی اے ای) نے کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کے حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری بیان میں تنظیم نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کی ہر قسم کی مالی حمایت اور امداد کے لئے تیار ہیں۔ تنظیم نے طیارے کے حادثے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محفوظ فضائی سفر کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور پر دیا اور کہا کہ اس سانحہ کی جامع تحقیقات ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :