پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

جمعہ 22 مئی 2020 22:55

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ائیرفورس سے جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ میں ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا ہے کہ ائیر چیف مارشل نے پاک فضائیہ کو ہدایت کی ہے کہ ریسکیو آپریشن میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

قومی ایئر لائن کی پرواز پی کی8303 کو کراچی میں پیش آنے والے فضائی حادثے کے بعد پاک فضائیہ کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

اس موقع پر بھاری مشینری سے لیس پاک فضائیہ کی امدادی ٹیمیں دیگر اداروں کے ساتھ ملکر امدادی کارروائیوں میں شانہ بشانہ حصہ لے رہی ہیں جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد اور ملبے کے نیچے سے نکالنے کا کام جاری ہے۔