عید شاپنگ عروج پر پہنچتے ہی جیب تراشی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ،مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین جیب تراش بھی سرگرم ہو گئیں

ہفتہ 23 مئی 2020 11:29

عید شاپنگ عروج پر پہنچتے ہی جیب تراشی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) فیصل ۱ٓباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل ۱ٓباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سمیت مختلف شہروں میں عید الفطر کی آمدکے باعث عید شاپنگ عروج پر پہنچتے ہی اہم کاروباری مراکز ، بازاروں ، مارکیٹوں،بس و ویگن سٹینڈز اور دیگر مصروف پبلک مقامات پر جیب تراشی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جبکہ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین جیب تراش بھی سر گرم ہو گئی ہیں جنہوںنے خریداری کیلئے آنے والے کئی مرد و خواتین حضرات کو ان کی جیبوں اور پرسوں میں موجود پونجی سے محروم کر نا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اگرچہ کئی بازاروں اور مارکیٹوں و شاپنگ سنٹرز ، پلازوں کے ساتھ ساتھ بس و ویگن سٹینڈز پر "جیب کتروں سے محتاط رہیں" کے بینرز اور پلے کارڈز آویزاں کر دیئے گئے ہیںاور اکثر مقامات پر پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں مگر پھر بھی جیب تراشوں کا سد باب نہ ہوسکا ہے۔ دریں اثناء عید شاپنگ کیلئے آنے والے خریداروں خصوصاً خواتین نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عید شاپنگ کے موقع پر جیب تراشوں کی سرکوبی ، ان کی بیخ کنی اور ان کے قلع قمع کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :