امریکا میں سویابین کے نرخوں میں اضافہ اور گندم و مکئی میں کمی،یورونیکسٹ گندم بھی گرگئی

ہفتہ 23 مئی 2020 15:16

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) امریکا میںسویابین کے نرخوں میں اضافہ اور گندم و مکئی میں کمی ہوئی۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویابین کے وقفے سے قبل سودے 1.50 سینٹ بڑھ کر 8.36 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔

(جاری ہے)

سویابین میل کے جولائی کے لیے سودے 2.90 ڈالر اضافے کے ساتھ 285.4 ڈالر فی ٹن طے پائے۔گندم کے سودے 8.50 سینٹ کم ہوکر 5.07 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔مکئی کے سودے 0.75 سینٹ کمی کے ساتھ 3.17 ڈالر فی بشل طے پائے۔ادھرملنگ یورونیکسٹ گندم کے لندن میں وقفے کے بعد ستمبر کے لیے سودے 1.75 یورو (0.9 فیصد )کمی کے ساتھ 188.25 یورو فی ٹن طے پائے۔

متعلقہ عنوان :