آئی سی ای میں کوکوا کے نرخوں میں اضافہ ، چینی و کافی میں کمی

ہفتہ 23 مئی 2020 15:16

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں کوکوا کے نرخوں میں اضافہ ، چینی اور کافی میں کمی ہوئی۔کوکوا کے نیویارک کے جولائی کے لیے سودے 35 ڈالر (1.6 فیصد )بڑھ کر 2376 ڈالر فی ٹن طے پائے۔

(جاری ہے)

کوکوا کے لندن کے جولائی کے لیے سودے 29 پائونڈ سٹرلنگ (1.5 فیصد )اضافے کے ساتھ 1947 پائونڈ سٹرلنگ فی ٹن طے پائے۔خام چینی کے جولائی کے لیے سودے 0.2 سینٹ (2 فیصد ) گر کر 10.76 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔سفیدچینی کے اگست کے لیے سودے 0.70 ڈالر (0.2 فیصد) کمی کے ساتھ 364.60 ڈالر فی ٹن طے پائے۔اربیکا کافی کے جولائی کے لیے سودے 1.9 سینٹ (1.8 فیصد)گر کر 1.0285 ڈالر فی پونڈ رہے۔روبسٹاکافی کے جولائی کے لیے سودے 1189 ڈالر فی ٹن پر فلیٹ رہے۔

متعلقہ عنوان :