گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا27ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی

ہفتہ 23 مئی 2020 16:51

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا27ڈالر کی کمی ریکارڈ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا27ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی اونس سونا1762ڈالر سے گھٹ کر1735ڈالر پر آگیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں400روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت97ہزارروپے سے کم ہو کر96ہزار400روپے ہو گئی اسی طرح دس گرام سونا343روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت83ہزار162روپے سے کم ہو کر82ہزار819روپے ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :