ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر سوہاوہ پولیس کی کاروائی، پتنگ فروش گرفتار ،مصری موڑ پولیس نے دو اشتہاری مفرور گرفتار کرلیے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 مئی 2020 17:18

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر سوہاوہ پولیس کی کاروائی، پتنگ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر سوہاوہ پولیس کی کاروائی، پتنگ فروش گرفتار تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ساجد داؤد نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش حسیب الرحمان ولد محمد اعجاز سکنہ محلہ مدینہ سوہاوہ سے95عدد پتنگیں برآمد کرکے اس کے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر صداقت علی چوکی مصری موڑ نے کیٹگری بی کے دو مفرور اشتہاری مختار احمد سکنہ کوتل کنڈ اور زاہد نواز سکنہ کوتل کنڈ جہلم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :