گوجر خان پولیس نے اندھا قتل ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا

ہفتہ مئی 17:48

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) گوجر خان پولیس کی اہم کامیابی، اندھا قتل ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔واردات میں استعمال کیا گیا موٹر سائیکل اور آلہ قتل اسلحہ ایمونیشن برآمد۔تفصیلات کے مطابق نوجوان عامرشہزاد کی ٹائر پنکچر کی دوکان تھی جس کو گھر جاتے ہوئے موہٹرہ نگرال دربار سائیں عظیم کے سامنے قتل کر دیا گیاتھا، ایس ایچ او محمد عمران عباس اور انکی ٹیم نے جدید سائینفٹک طریقہ تفتیش سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے قتل کی واردات میں استعمال کیا گیا موٹر سائیکل اور آلہ قتل اسلحہ ایمونیشن برآمدکرلیا، ملزمان نے دوران انٹروگیشن عامر شہزاد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا، قتل کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم قاسم علی کے گاؤں کی ایک لڑکی کے ساتھ تعلقات تھے، جس کا علم مقتول عامرشہزاد کو تھا جس بناء پر ملزمان نے باہم صلاح مشورہ ہو کر عامرشہزاد کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

سی پی او محمد احسن یونس نے اندھا قتل ٹریس کرنے اور ملزمان کی گرفتاری ایس ڈی پی او محمد ذوالفقار خان اور ایس ایچ او محمد عمران عباس کوشابا ش دیتے ہوئے کہاکہ قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری سے لواحقین کوانصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکتی ہے،گرفتارملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزادلوائی جائے۔

متعلقہ عنوان :