متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آگیا

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امارات میں ہفتے کی صبح 8 بجے ہی عید الفطر کا چاند نظر آگیا تھا، مرکز فلکیات نے چاند کی تصویر بھی جاری کر دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 مئی 2020 18:54

متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آگیا
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2020ء) متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آگیا، خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امارات میں ہفتے کی صبح 8 بجے ہی عید الفطر کا چاند نظر آگیا تھا، مرکز فلکیات نے چاند کی تصویر بھی جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مرکز فلکیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امارات میں شوال کا چاند نظر آ چکا ہے۔

(جاری ہے)

مملکت میں شوال کا چاند ہفتے کی صبح کو ہی دیکھ لیا گیا تھا:

اماراتی مرکز فلکیات کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ شوال کا چاند ابوظہبی میں دیکھا گیا۔ چاند ہفتے کی صبح 8 بجے جدید آلات کی مدد سے دیکھا گیا۔ مرکز فلکیات نے ہفتے کی صبح لی گئی چاند کی تصویر بھی جاری کی ہے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے کل 22 مئی بروز جمعہ کو اجلاس بلایا گیا تھا۔

امارات میں کل شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا، جس کے بعد اعلان کیا گیا تھا کہ عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو 30 روزے مکمل ہونے کے بعد منائی جائے گی۔ ،متحدہ عرب امارات کے علاوہ سعودی عرب ، دیگر خلیجی ممالک، عراق، قطر ،اردن اور دیگر اسلامی ممالک میں عید الفطر کل اتوار کو منائی جائے گی۔