ساہیوال،سنٹرل جیل ساہیوال میں ٹرو کے روز 25سالہ قیدی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

منگل 26 مئی 2020 17:10

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2020ء) سنٹرل جیل ساہیوال میں ٹرو کے روز 25سالہ قیدی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا ۔ سنٹرل جیل ساہیوال انتظامیہ کے مطابق قتل کے مقدمہ کا 25سالہ قیدی الله یار کو دل کی تکلیف پر جیل ہسپتال کے آئی سی یومیں منتقل کیا گیا جہاں میڈیکل آفیسر جیل نے فوری طبی امداد دی لیکن وہ وہ جانبر نہ ہو سکا اوردل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مئجسٹریٹ نعیم انجم نے انکوائری کے بعد پوسٹ مارٹم کے بعد الله یارکی میت ورثا ء کے حوالے کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :