تھانہ سٹی پتوکی پولیس کامنشیات کے اڈے پر چھاپہ ،دو منشیات فروش گرفتار

بدھ 27 مئی 2020 16:36

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارکر دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس بھی برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او نصراللہ بھٹی اور چوکی انچارج سٹی پتوکی محمودالحسن نے منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپہ مار کر دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں نعیم شاہ اور امان اللہ عرف سلیم کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔

تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے دونوں منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں ڈسٹرکٹ جیل قصور بجھوا دیا۔ تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او نصراللہ بھٹی کا کہنا تھا کہ منشیات فروش نوجوان نسلوں کے دشمن ہیں اس مکروہ دہندہ میں ملوث ملزمان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی اور منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :