سکھر، نہانے پر پابندی کے باوجود بجلی اور گرمی کے ستائے نوجوانوں نے نہروں کارخ کر لیا

بدھ 27 مئی 2020 18:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) نہروں میں نہانے پر پابندی کے باوجود بجلی اور گرمی کے ستائے نوجوانوں نے نہروں کارخ کر لیا ، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے خاموش تماشائی تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں موسم گرما کے شروع ہوتے ہی سکھرالیکٹرک پاورکمپنی(سپیکو )کیجانب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنیکے اعلان کے باوجودسکھرمیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کوئی کمی واقع ہوئی ہے بجلی اور گرمی کی وجہ سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اورگرمی کی وجہ سے سکھر کے نوجوانوں نے ضلع سکھر کے مختلف نہروں اور کینالوں میں نہانے کیلئے قلم 144 کے تحت عائد پابندی کے باوجود نہروں کا رخ کررکھا ہے اوردریائے سندھ کی مختلف نہروں اور کینالوں پر نہانے میں مصروف دیکھائی دیتے ہیں پابندی کے باوجود نہروں پر نہانے والے عمل پر شہری حلقوں نے سکھر انتظامیہ سمیت متعلقہ محکموں کے بالا افسران سے نہروں پر عائد پابندی پر عملدر آمد کراتے ہوئے نوجوان نسل کی زندگیاں محفوظ بنانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :