نیشنل پارٹی کامستونگ کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کی جانب سے زمینداروں کی باغات اور فصلوں کو تباہ کرنے پر سخت تشویش کا اظہار
بدھ 27 مئی 2020 22:23
(جاری ہے)
۔ترجمان نے کہا کہ اس وقت ضلع مستونگ کے مختلف کے علاقوں اسپلنجی مرو گوز شہشاری تلخ کاوی عمر ڈھور عاصم آباد کلی کوشکک سمیت دیگر گزشتہ کئی دنوں سے ٹڈی دل کے لپیٹ میں ہے۔
ٹڈی دلوں کی پلغار نیزمینداروں کے کروڑوں روپے کی کھڑی فصلیں اور باغات پر حملہ آور ہو کر تباہ کر رہے ہیں اور انکی سال بھر کی محنت رائیگان جا رہے ہیترجمان نے کہا کہ ایک طرف زمیندار طبقہ کیسکو کے ظالمانہ اور زمیندار کش پالسیوں اور طویل ترین بجلی لوڈشیڈنگ و وولٹیج کی کمی بیشی نے کاشتکاروں کی کمر توڑ دی ہے اور دوسری جانب رہی سہی کسر ٹڈی دل کے حملے نے پوری کر دی ہیجبکہ چند روز قبل اسپلنجی مرو گوز شہشار اور سورگز و غنجہ ڈھوری میں طوفانی ژالہ باری نے بھی زمینداروں کے کروڑوں روپے کے فصلوں اور خصوصا سیب و گندم کے فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔نا اہل حکومت اور بے حس ضلعی انتظامیہ نے مزکورہ نقصانات کا ازالہ تو درکنار سروے کرنے کی بھی زحمت نہیں کی۔انھوں نے کہا کہ باپ کے کٹپتلی حکومت کی اس مجرمانہ خاموشی سے ایسا لگتا ہے کہ حکومت نے مستونگ جیسے زرعی علاقہ کو صحراہ اور ریگستان میں تبدیل کرنے کا مکمل منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور اس شعبے سے وابسطہ ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کرکے خودکشی پر مجبور کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ترجمان نے کہا کہ نیشنل پارٹی زمیندار سمیت تمام محکوم و مظلوم طبقات کی حقیقی اور حقوق کی پاسبان جماعت ہے مشکل کی اس گھڑی میں اپنے زمیندار طبقے کو کبھی تنہا نہیں چھوڑنگیٹڈی دل سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ اور حکومت کی زمیندار کش پالیسوں کے خلاف ہر فورم پر موثر آواز بلند کرنے سمیت احتجاجی تحریک چلانے سے بھی گریز نہیں کرینگے ترجمان نے کہا کہ نیشنل پارٹی چیف سکریٹری اور پی ڈی ایم اے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مستونگ میں ٹڈی دل اور ژالہ باری سے زمینداروں کے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کے ساتھ ٹڈی دل کی خاتمے کے لیے فضائی اسپرے شروع کرنے کے لیے ہنگامی بنیادپر اقدام اٹھائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کرغزستان میں تمام پاکستانیوں کو تاحکم ثانی گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں کا کرغزستان میں پاکستانی طلبا ءپرحملہ پر اظہارتشویش
-
سموگ کے خاتمے کے لیے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے، مریم اورنگزیب
-
ملک میں گندم درآمد اسکینڈل، انکوائری کمیٹی کی تحقیقات مکمل، نہ ہی کوئی پیشرفت ہوسکی
-
کے پی حکومت نے پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کا آغاز کردیا
-
عطا اللہ تارڑکو قومی ورثہ وثقافت کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری
-
ایف بی آر کا تاجر دوست سکیم کے حوالے سے ٹریڈ یونینز کے ساتھ اہم اجلاس کا انعقاد
-
وزیراعظم کے وژن کے تحت ملکی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لئے پرعزم ہیں، عطاء اللہ تارڑ
-
ہمیشہ ججز اور عدالتوں کا احترام کیا ہے،مریم اورنگزیب
-
ملک میں کسان کو بے بس کر کے زراعت کے شعبے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ، حافط نعیم الرحمان
-
حکمران خاندان کے پاس عوام کو دینے کیلئے پانامہ لیکس تو کبھی دبئی لیکس ہیں،یاسمین راشد
-
رئیل اسٹیٹ سیکٹرٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات پر آئی ایم ایف کا اظہارعدم اطمینان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.