بھارت امن سے رہے اور ہوش کے ناخن لے، پاکستان کے خلاف جارحیت کی تو پاکستانی عوام اور افواج تیار ہیں، منہ توڑ جواب دیا جائے گا،

پاک فوج نے بھارت کا ڈرون مار گرایا ہے، امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بیان

بدھ 27 مئی 2020 22:35

بھارت امن سے رہے اور ہوش کے ناخن لے، پاکستان کے خلاف جارحیت کی تو پاکستانی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت امن سے رہے اور ہوش کے ناخن لے، پاکستان کے خلاف جارحیت کی تو پاکستانی عوام اور افواج تیار ہیں، منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاک فوج نے بھارت کا ڈرون مار گرایا ہے، امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ بدھ کو یہاں ایک بیان میں وزیر خارجہ نے بھارت کو دو ٹوک انداز میں کہا کہ امن سے رہو ہوش کے ناخن لو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کی تو پاکستانی عوام اور افواج تیارہیں ، بھارت کی جانب سے کوئی بھی جارحیت کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے، بھارت جارحیت پر تلا ہوا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کو اشتعال دلانے کی کوشش کر رہا ہے، ہم نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا اور نہ چھوڑیں گے، ہم اپنے دفاع کا بھرپورحق رکھتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بدھ کو پاک فوج نے بھارت کا ڈرون مارگرایا ہے، ہم امن کے راستے کو ترجیح دیتے ہیں، امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔