پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تاریخ میں پہلی مرتبہ تحقیقاتی رپورٹس منظرعام پر لا رہی ہے

وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعرات 28 مئی 2020 01:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تاریخ میں پہلی مرتبہ مختلف معاملات پر تحقیقاتی رپورٹس منظرعام پر لا رہی ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں نے چینی کے معاملے کی شفاف انداز میں تحقیقات کیں اور تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں کوئی تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر نہیں لائی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پوری کابینہ نے تجویز دی ہے کہ چینی بحران میں ملوث ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنے دور حکومت میں دی گئی سبسڈی کا جواب دینا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے عوام کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے اور کراچی پاکستان تحریک انصاف کے ووٹرز اور سپورٹرز کا گڑھ ہے، اپوزیشن کے پاس ان دنوں میں بیچنے کیلئے کچھ نہیں ہے اس لئے وہ صرف پوائینٹ سکورنگ کیلئے حکومت پر تنقید کر رہی ہے تاہم عوام ان کی کرپشن سے پوری طرح آگاہ ہیں جو انہوں نے اپنے دور حکومت میں کی۔