فیکٹری اور مل مالکان کارکنوں کے کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعرات 28 مئی 2020 01:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے فیکٹری اور مل مالکان پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے کارکنوں کے تحفظ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم شرح اموات توقعات سے کافی کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے خاندان میں زیادہ عمر والے افراد کا خیال رکھیں اور کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوراً ہسپتال سے رابطہ کریںانہوں نے کہا کہ پاکستان میں صورتحال یورپ اور دیگر ممالک کے مقابلے میں کافی بہتر ہے اور پاکستان تحریک انصاف ی حکومت نے عالمی وبا کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات بروقت کر لئے تھے۔