گلوکارہ مہک علی نے اپنا نیا کور سونگ’’جانی دور گئے‘‘ ریلیزکردیا

جمعرات 28 مئی 2020 21:46

گلوکارہ مہک علی نے اپنا نیا کور سونگ’’جانی دور گئے‘‘ ریلیزکردیا
مانگا منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) معروف گلوکارہ مہک علی نے اپنا نیا کور سونگ’’جانی دور گئے‘‘ ریلیزکردیا، گانے کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل ہونے لگی سوشل میڈیا پر پر لاکھوں کی تعداد میں ویڈیو کو دیکھا اور سنا گیا گلوکارہ مہک علی کا کہنا ہے کہ اپنے گانے میں نامور لیجنڈ گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کو ٹریبیوٹ پیش کیا ہے میں استاد نصرت فتح علی خان کو بہت پسند کرتی ہوں وہ موسیقی میں فیورٹ ہیں میوزک ویڈیو کو شوبز حلقوں نے بہت پسند کیا ہے انہوں نے کہا کہ ان دنوں کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا بھر کے معاملات زندگی متاثر ہوئے ہیں اسی طرح شوبز اور میوزک انڈسٹری بری طرح سے متاثر ہوچکی ہے تمام میوزک تقریبات، کنسرٹس ،شوزمنسوخ ہوچکے ہیں اندرون بیرون ملک کسی بھی جگہ پرفارمنس نہیں کیا جاسکتا اسی وجہ سے ان دنوں اپنے میوزک آڈیو اور ویڈیو پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے تاکہ اپنے پرستاروں کو سوشل میڈیا اور میوزک چینلز کے زریعے بہترین موسیقی سے لطف اندوز کرسکوں اس ویڈیو سونگ’’جانی دور گئے‘‘کو توقع سے زیادہ مقبولیت حاصل ہورہی ہے جس پر بہت خوش ہوں۔

(جاری ہے)

مہک علی نے مذید کہاکہ رواں سال فلم اور میوزک پروگرامز میں بھی اپنی آواز کا جادو جگارہی ہوں دعا ہے یہ موذی وباء جلد ختم ہوجائے اور ہماری زندگیوں میں پھر سے رنگینیاں لوٹ آئیںجبکہ گانا سوشل میڈیا پر ریلیزہوتے ہی ہٹ ہوگیا ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے دیکھ لیاہے۔