پاکستانی قوم چیرٹی میں دنیا میں سب سے آگے ہے : شاہدہ منی

جمعرات 28 مئی 2020 22:03

پاکستانی قوم چیرٹی میں دنیا میں سب سے آگے ہے : شاہدہ منی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) نامور اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم چیرٹی میں دنیا میں سب سے آگے ہے ،جب بھی کوئی ناگہانی آفت آتی ہے پاکستانی قوم دل کھول کر لوگوں کی مدد کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں بھی صاحب ثروت شخصیات نے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اور انہوں نے حکومت کے شانہ بشانہ لوگوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میںنے اپنی بساط کے مطابق اپنے مستحق بہن بھائیوں کی مدد کی ہے اور خدا کی ذات سے دعا ہے کہ وہ مجھے اسی طرح توفیق دے اور میں اس کے دئیے ہوئے میں سے لوگوں کی مدد کروں ۔

متعلقہ عنوان :