کراچی طیارہ حادثہ میں متعدد ورثا کو غلط لاشیں حوالے کردی گئیں، فیصل ایدھی کا انکشاف

جمعرات 28 مئی 2020 22:45

کراچی طیارہ حادثہ میں متعدد ورثا کو غلط لاشیں حوالے کردی گئیں، فیصل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی طیارہ حادثہ میں متعدد ورثا کو غلط لاشیں حوالے کردی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ دو دن تک نان سائنٹیفک بنیادوں پر لاشیں حوالے کرنے سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ اسکواڈرن لیڈر زین العارف کی ڈیڈ باڈی کے دو خاندان دعویدار ہیں جبکہ ایک لاش پر پڑی چادر تبدیل ہونے سے سیریل نمبر تبدیل ہوگیا، متاثرہ فیملی نے ڈی این اے ٹیسٹنگ کے باوجود ڈیڈ باڈی لینے سے انکارکیا۔#