بھارت: مذہبی اجتماعات میں شرکت کے لیے آئے 34 ممالک کے 376 غیرملکی تبلیغی شرکا کے خلاف ویزا شرائط کی خلاف ورزی اور ’

مشنری سرگرمیوں‘ میں ملوث ہونے کے الزام میں مجموعی طور پر 35 چارج شیٹ داخل ,کورونا وائرس کی وبا کے دوران 26 تاریخ کو 20 ممالک کے 82 غیر ملکیوں تبلیغی شرکا کے خلاف 20 چارج شیٹس عدالت میں پیش کی، دہلی پولیس

جمعرات 28 مئی 2020 23:36

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) بھارت میں دہلی پولیس نے نظام الدین مرکز میں مذہبی اجتماعات میں شرکت کے لیے آئے 34 ممالک کے 376 غیرملکی تبلیغی شرکا کے خلاف ویزا شرائط کی خلاف ورزی اور ’مشنری سرگرمیوں‘ میں ملوث ہونے کے الزام میں مجموعی طور پر 35 چارج شیٹ داخل کردیں۔ نئی دہلی پولیس نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران 26 تاریخ کو 20 ممالک کے 82 غیر ملکیوں تبلیغی شرکا کے خلاف 20 چارج شیٹس عدالت میں پیش کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 14 ممالک کے 294 غیر ملکی تبلیغی شرکا کے خلاف 15 چارج شیٹ دائر کی گئیں۔چارج شیٹ کے مطابق تمام غیر ملکی تبلیغی شرکا پر ویزا قوانین کی خلاف ورزی، کورونا وائرس وبائی مرض کے عدم پھیلاؤ کے لیے جاری کردہ ہدایات اور وبائی امراض ایکٹ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی دفعہ 144 کی خلاف وزری پر مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ افراد پر دفعہ 188 (سرکاری ملازمین کے نافذ کردہ احکامات کی نافرمانی)، 269 (لاپرواہی کی وجہ سے بیماری کے انفیکشن کو خطرناک حد تک پھیلانی)، 270 (انفیکشن کے پھیلاؤ) اور 271 (قرنطینہ قوانین کی خلاف ورزی) کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

اس ضمن میں نئی دہلی نے غیرملکی تبلیغی شرکا کے ویزا منسوخ کرکے ان کو بلیک لسٹ کردیا۔26 تاریخ کو جن غیرملکی تبلیغی شرکا کے خلاف چارج شیٹ پیش کی گئی ان کا تعلق ملائیشیا، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا اور متعدد افریقی ممالک سے تھا۔بعدازاں گزشتہ روز جن 82 غیر ملکی تبلیغی شرکا پر الزامات عائد کیے گئے ان کا تعلق افغانستان، برازیل، چین، امریکا، آسٹریلیا، قازقستان، مراکش، برطانیہ، یوکرائن، مصر، روس، اردن، فرانس، تیونس، بیلجیم، الجیریا، سعودی عرب، فجی، اور فلپائن سے ہے۔