برائلر مرغی کا گوشت 260روپے فی کلوگرام سے زائد نرخوں پر فروخت کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، ،ترجمان فیصل آباد ضلعی انتظامیہ

جمعہ 29 مئی 2020 14:53

برائلر مرغی کا گوشت 260روپے فی کلوگرام سے زائد نرخوں پر فروخت کرنے کی ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) فیصل آباد ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایاکہ حکومتی ہدایت اور ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے احکامات کی روشنی میں برائلر مرغی کا گوشت 260روپے فی کلوگرام سے زائد نرخوں پر فروخت کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی اور زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف مقدمات کے اندراج سمیت ان کی دوکانیں بھی سربمہر کردی جائیں گی جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور انتظامی حکام کو ناجائز منافع خوری روکنے کیلئے خصوصی ٹاسک فراہم کردیاگیاہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آج سے خصوصی طورپر برائلر مرغی کا گوشت فروخت کرنے والوں کی چیکنگ یقینی بنائیں اور اگر کسی جگہ اضافی نرخوں کی وصولی پائی جائے تو متعلقہ دوکانداران کو بھاری جرمانوں سمیت ان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں فوجداری مقدمات درج کرواکر ان کی دوکانوں کو سربمہر کردیاجائے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایاکہ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر تسلسل کے ساتھ مارکیٹوں کے دورے کررہے ہیں اور برائلر مرغی کے گوشت سمیت مٹن وبیف اور پھلوں وسبزیوں کے نرخوں کو سختی سے چیک کیاجارہا ہے تاکہ کسی شخص کو ناجائز منافع خوری کی ہمت نہ ہوسکے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے چکن کی من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی ہدایات جاری کررکھی ہیں لہٰذا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے ساتھ دکانیں بھی سیل کردی جائیں۔انہوں نے کہاکہ اوورچارجنگ کو روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور اس سلسلہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بھی ٹاسک تفویض کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کو بھاری جرمانے اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ متعلقہ حکام کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اشیائے ضروریہ کے گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں اور زائد قیمتیں وصول کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

متعلقہ عنوان :