پی آئی اے طیارہ حادثہ ،وزیر ہوائی بازی غلام سرور ،سی ای او ارشد ملک و دیگر کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے سے متعلق درخواست دائر

جمعہ 29 مئی 2020 22:30

پی آئی اے طیارہ حادثہ ،وزیر ہوائی بازی غلام سرور ،سی ای او ارشد ملک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس کا وزیر ہوائی بازی غلام سرور خان ،سی ای او ارشد ملک و دیگر کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے سے متعلق کراچی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں درخواست دائر کردی گئی، عدالت نے ایس ایچ او ماڈل کالونی کو 2 جون کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس کا وزیر ہوائی بازی غلام سرور خان ،سی ای او ارشد ملک و دیگر کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر وکیل نے کراچی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں درخواست دائر کردی، درخواست میں موقف اختیار کیا کے 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والے پی آئی اے کا طیارہ ماڈل کالونی میں کریش وگیا تھا طیارہ حادثے میں 97 مسافر جاں بحق اور دو مسافر زندہ بچ سکے طیارے کو فلائٹ سے پہلے اچھی طرح چیک نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

طیارہ حادثے کی ذمہ داری وزیر ہوا بازی غلام سرور خان،سی ای او ارشد ملک و دیگر پر عائد ہوتی ہے، درخواستگزار وکیل کا مزید کہنا تھا کے ایس ایچ او ماڈل کالونی نے طیارہ حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ہے غلام سرور خان،ارشد ملک،گروانڈ انجئینر اور چیف انجئینر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے، جس پر عدالت نے ایس ایچ او ماڈل کالونی کو 2 جون کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ، جبکہ درخواست وکیل قادر خان مندوخیل و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے ۔