پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا ہے‘ آئی ایس پی آر

جمعہ 29 مئی 2020 23:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے والے ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کا جاسوسی کواڈ کاپٹر نیکرن سیکٹر سے 700 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا جسے پاکستانی فوج نے مار گرایا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی پاک فوج نے دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بناتے ہوئے اس کا ایک جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔ یہ کواڈ کاپٹر 27 مئی کو رکھ چکری سیکٹر میں مار گرایا گیا تھا۔ بھارتی جاسوس ڈرون 650 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔