نواز شریف سمیت ساری کابینہ ایٹمی دھماکے کے خلاف تھی، شیخ رشید

ایٹمی دھماکا راجا ظفرالحق ، گوہرایوب اور میں نے کیا،وفاقی وزی برائے ریلوے

Khurram Aniq خُرم انیق ہفتہ 30 مئی 2020 15:12

نواز شریف سمیت ساری کابینہ ایٹمی دھماکے کے خلاف تھی، شیخ رشید
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-30مئی2020ء) نوازشریف سمیت ساری کابینہ ایٹمی دھماکے کے خلاف تھی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکے کا کریڈٹ سابق وزیراعظم نوازشریف کو دیا جاتا ہے جبکہ وہ اور ان کی پوری کابینہ ایٹمی دھماکوں کے مخالف تھے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکا راجا ظفرالحق ، گوہرایوب اور میں نے کیا۔

اس موقع پر شیخ رشید نے مزید 5 ٹرینیں چلانے کا بھی اعلان کیا ہے جس کے بعد انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ لاہور کو 3 دن کی بجائے 2 دن بند رکھیں۔ شیخ رشید نے اس بات کا بھی عندیہ دیا ہے کہ پاکستان کے لئے آئندہ 90 دن بہت اہم ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد دنیا میں بہت زیادہ کشیدگی کے امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ چینی بحران پربات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم عمران خان سے توقع رکھتی ہے کہ چینی چوروں کیخلاف کارروائی ہو گی۔

وفاقی وزیر نےاعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آج بھی یقین رکھتا ہوں کہ کرپٹ عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ یوم تکبیر کے موقع پر ہر طرف پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کی کاوشوں کو سراہا جا رہا تھا کیونکہ ان کے دور حکومت میں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کئے تھے جس کے بعد پاکستان ایک ایٹمی ملک بنا تھا۔ لیکن آج شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ نوازشریف سمیت ساری کابینہ ایٹمی دھماکے کے خلاف تھی۔

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکے کا کریڈٹ سابق وزیراعظم نوازشریف کو دیا جاتا ہے جبکہ وہ اور ان کی پوری کابینہ ایٹمی دھماکوں کے مخالف تھے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکا راجا ظفرالحق ، گوہرایوب اور میں نے کیا۔ ساتھ ہی ساتھ شیخ رشید نے اس بات کا بھی عندیہ دیا ہے کہ پاکستان کے لئے آنے والے 90 دن بہت اہم ہیں۔