مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی، ہسپتالوں میں جگہ نہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

کورونا مریض ہسپتالوں میں خود نہ جائیں بلکہ ریسکیو1122 کو کال کریں،تاکہ مریضوں کو ہسپتال میں بیڈز کیلئے انتظار نہ کرنا پڑے، مریضوں کی رہنمائی کیلئے ویب سائٹ بنا دی ہے۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 30 مئی 2020 15:37

مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی، ہسپتالوں میں جگہ نہیں، ڈاکٹر یاسمین ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی 2020ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی، ہسپتالوں میں جگہ نہیں رہی، کورونا مریض ہسپتالوں میں خود نہ جائیں، بلکہ ریسکیو1122 کو کال کریں، جس کے باعث مریض کو ہسپتال پہنچتے ہی بیڈ مل جائے گا، مریضوں کی رہنمائی کیلئے ویب سائٹ بنا دی ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے ہر ہسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے طبی سہولیات دستیاب ہیں۔

لیکن مریضوں کی ان سہولیات سے متعلق معلومات کیلئے ایپ بنا دی ہے۔ جس سے مریضوں کو ہسپتال میں دستیاب سہولیات کا پتا چل سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کورونا مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتالوں میں جگہ نہیں رہی۔  اسی لیے جن ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے سہولیات دستیاب ہیں۔ ان کی تفصیلات ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

عوام کو چاہیے جو مریض گھروں میں قرنطینہ میں ہیں۔ یا جن کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ان مریضوں کو چاہیے کہ ریسکیو 1122 کو کال کریں، ریسکیو والے مریض کو ان ہسپتال میں لے کر جائیں گے جہاں مریضوں کو فوری بیڈ مل جائے گا، بیڈ کیلئے انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی تعداد سے متعلق سوشل میڈیا پر غلط معلومات آ رہی ہیں۔ پنجاب کے  سپیپلائز ہیلتھ کئیر کے 46 ہسپتال ہیں جن میں 27 ہزار13 بیڈ موجود ہیں۔

صوبے میں
سپلائر ہیلتھ کیئر ہسپتالوں میں 64 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں 142 ہسپتالوں میں 14 ہزار 82 بیڈز موجود ہیں۔ ان ہسپتالوں میں 79 وینٹی لیٹرز ہیں جس میں سے 8 پر مریض موجود ہیں۔

لاہور کے ڈیٹا کو کنٹرول کرنے کیلئے میو ہسپتال میں ایک مخصوص کنٹرول روم بنا دیا ہے۔

عوام پریشان نہ ہوں، حکومت کورونا مریضوں کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ
آئندہ پیر سے روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ دی جائے گی۔ جس میں تمام حقائق میڈیا کے ساتھ شیئر کریں گے۔

میڈیا کو آگاہ رکھنے کیلئے ویب سائٹ بنائی ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کا کوئی ایکسپرٹ نہیں ہے۔ دنیا بھر میں کورونا علاج کیلئے دوا تیار کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔

لوگوں میں شعور پیدا کرنے کیلئے حفاظتی تدابیر بتائی جائیں گی۔ ہمیں کورونا کے ساتھ ہی زندہ رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا جیسے ملک میں بھی لوگ روٹی کھانے کیلئے لائنوں میں کھڑے ہیں۔

اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے ہاں غریب آدمی کو روٹی مل رہی ہے۔