اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، سندھ،خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اتوار 31 مئی 2020 11:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، بالائی سندھ،خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پرژالہ باری کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران اسلام آباد،راولپنڈی سمیت بالائی اور وسطی پنجاب ، بالائی سندھ ، بالائی خیبر پختونخوا، شمالی اور وسطی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کشمیر، کوٹلی 24 ، راولاکوٹ 11 ، مظفرآباد7 ، ، گڑھی دوپٹہ6 ، بلوچستان، بارکھان 23 ،ژوب 5 ، سبی 3 ، پنجاب، اٹک 19 ، ملتان18 ، اسلام آباد،گولڑہ ، بوکرہ 15 ، سید پور 10 ، زیروپوائنٹ 7 ، مری 10 ، راولپنڈی ، 9 ، چکوال 4 ، کوٹ ادو ، جہلم 3 ، لاہور 2 ، ، ڈیرہ غازی خان 2 ، گجرات ، سیالکوٹ ، منڈی بہائو الدین ایک ، خیبرپختونخوا، کاکول 15 ، پاراچنار 7 ، تحت بائی ، مالم جبہ 6 ، بالاکوٹ 5 ، سیدو شریف ایک ، گلگت بلتستان، بگروٹ 8 ، گلگت 6 ، چلاس 4 ، استور 3 ، بونجی 2 ، سندھ، دادو 2 اور سکھر میںایک ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ درجہ حرارت، تربت46 ،سبی،شہید بینظیرآباد اور دادو میں 44 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔