wبلوچستان میں کورونا وائرس کے علاج کے لئے غیر معمولی پیش رفت

اتوار 31 مئی 2020 23:10

Tکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2020ء) بلوچستان میں کورونا وائرس کے علاج کے لئے غیر معمولی پیش رفت ہوگئی ، ریجنل بلڈ سینٹر کوئٹہ میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے دو مریضوں کا پلازمہ کوویڈ 19 کے دو مریضوں کو لگا دیا گیا ڈائریکڑ جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت بلوچستان نے کورونا وائرس کے علاج کے لئے غیر معمولی پیش رفت کی ہے پلازمہ کے ذریعے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے طبی ماہرین کی ٹیم کوئٹہ پہنچ چکی ہے اور ابتدائی طور پر دو مریضوں کو پلازمہ لگایا گیا ہے دونوں مریضوں میں مثبت پیش رفت دیکھنے کو مل رہی ہے علاج کے اس طریقہ کار کے تحت پلازمہ کولیکشن ریجنل بلڈ سینٹر میں ہوگی اورپروسیجر مکمل کرکے شیخ زید اسپتال، فاطمہ جناح چیسٹ اسپتال ، و دیگر مخصوص اسپتالوں میں مریضوں کا علاج کیا جائے گا کامیابی کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے مقامی سطح پر اس طریقہ علاج کی ترویج اندرون بلوچستان کی جائے گی پلازمہ کے ذریعے علاج کے لئے باہر سے آنے والے طبی ماہرین کی ٹیم کوئٹہ کے مقامی ڈاکٹرز کو بھی ٹرینڈ کرے گی ڈی جی ہیلتھ نے کہا کہ محکمہ صحت بلوچستان نے کورونا وائرس کے علاج میں خاصی پیش رفت حاصل کی ہے اور انشااللہ جلد مزید اچھی خوشخبری ملے گی۔